منشیات کیس۔درخواست مسترد۔بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی کی حالت کیسی؟ جانیے

Aug 05, 2021 | 10:36:AM
منشیات کیس۔درخواست مسترد۔بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی کی حالت کیسی؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکاروں کےخلاف آئے دن کیسز بنتے رہتے ہیں اور اس وجہ سے اداکاروں کو عدالت کے سامنے باربار پیش ہونا پڑتا ہے،کروڑوں کی منشیات کیس میں ملوث بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی کومالی مشکلات کا سامنا،بہن کے علاج کےلئے بھی پیشے کم پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی فلم انڈسٹری کی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی کا نام 2016 میں منشیات فروش سکینڈل میں سامنے آیا تھا۔ انہیں وکی گوسوامی سے منسلک منشیات ریکٹ میں مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ اب اس کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی ریاست مہاراشترا کے شہر تھانے کی خصوصی عدالت نے 2ہزار کروڑ کے منشیات کیس میں سیل کئے گئے اداکارہ کے 6 بینک اکاؤنٹس، 3 ایف ڈیز اور ممبئی کے 2 فلیٹس کو ریلیز کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔

یہ بھی پڑھیں: کروڑوں  کا نقصان۔۔شلپا شیٹھی  پریشان۔۔ایک اور بری خبر سامنے آ گئی

اداکارہ ممتا کلکرنی نے اپنے وکیل کی مدد سے عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی کہ انہیں 2016 کے کیس میں  جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔ وہ اپنے خاندان کی واحد کفیل ہیں۔ اپنی درخواست میں کلکرنی نے مزید کہا ان کی ایک بہن ذہنی بیماری میں مبتلا ہے اور ممبئی میں پنویل سنٹر میں پچھلے 8 برس سے زیرعلاج ہے۔ اپنے تمام بینک اکاؤنٹس اور ایف ڈیز منجمد ہونے کے باعث وہ اپنی بہن کےعلاج کے اخراجات اوردیگر مالی ضروریات برداشت نہیں کرپارہی ہیں۔اس مقصد کے لئے ان کے ممبئی میں سیل کئے گئے دونوں فلیٹس کو چھوڑا جائے اور ان کا قبضہ انہیں دیاجائے۔ تاہم عدالت نے ممتا کلکرنی کی درخواست مسترد کردی۔

 واضح رہے کہ 46 سالہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر اور ڈرگ مافیا باس وکرم گوسوامی کے خلاف 2016 میں 2 ہزار کروڑ روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ اسی ڈرگ کیس میں ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر کے علاوہ دیگر 14 افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے 1993ء میں اسٹارڈسٹ میگزین کے سرورق پر ممتا کلکرنی کی برہنہ تصویر چھپنے پر اداکارہ متنازع ہوگئی تھی۔ ممتا نے بالی ووڈ کی بہت کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں ’’عاشق آوارہ ‘‘، ’’وقت ہمارا ہے‘‘ ، ’’کرانتی ویر‘‘ ، ’’ کرن ارجن‘‘ ، ’’سب سے بڑا کھلاڑی‘‘ ، ’’بازی ‘‘ اور ’’چائنہ گیٹ ‘‘ شامل ہیں۔ ممتا کلکرنی نے 11 سال تک بالی ووڈ میں راج کرنے کے بعد شوبز دنیا چھوڑ دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   جیل میں دن کیسے گزارے۔۔؟سلمان خان نے اہم بات بتادی