پی آئی اے کا بڑا فیصلہ: مختلف شعبوں کو ملنے والی خصوصی رعایتیں ختم

Apr 05, 2026 | 14:42:PM
پی آئی اے کا بڑا فیصلہ: مختلف شعبوں کو ملنے والی خصوصی رعایتیں ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگے جیٹ فیول کے باعث پی آئی اے  انتظامیہ نے مختلف شعبوں کے افراد کو ملنے ڈسکاؤنٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اسٹوڈنٹ، سینئر سٹیزن، جرنلسٹ ریٹائرڈ ملٹری پرسنز اے ایس ایف اہلکاروں کو ملنے والے ڈسکاؤنٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پی آئی اے انتظامیہ نے اس فیصلے سے تمام ایئرپورٹس پر اسٹاف کو ہدایت کردی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے نے تمام قسم کی رعایت چھوٹ واپس لے لی ہے یہ فیصلہ ایندھن کی قیمتیں معمول پر آنے تک کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مہنگے جیٹ فیول سے پی آئی اے کو اخراجات میں شدید دباؤ ہے اسی وجہ سے تمام شعبوں کے افراد کو ملنے والے ڈسکاؤنٹ کو ختم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ