ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ روزہ افطار کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی

Apr 05, 2023 | 20:14:PM
ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ روزہ افطار کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی
سورس: @instagram/mirzasaniar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارتی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ  روزہ افطار کرتے  ویڈیو شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ماں اور بیٹے کو ایک ساتھ افطار کے ٹیبل پر بیٹھے افطاری کا انتظار کرتے دیکھا جا سکتاہے۔

 ویڈیوکے کیپشن میں  انہوں نے لکھا کہ "افطار میں  میرے ساتھ ہیں، جس کے ساتھ دل والی ایموجی شیئر کی،  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ   ثانیہ مرزا  ہاتھ میں کھجور پکڑے دعا مانگ رہی ہیں جبکہ اذہان اس دوران اپنی پلیٹ میں افطار کے لیے کھجور لے کر بیٹھا ہے

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ثانیہ مرزا نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا نے عمرے کے دوران مسجد الحرام سے بھی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

واضح رہے کہ اِن دونوں موقعوں پر ثانیہ ملک اور اذہان کے ہمراہ شعیب ملک نظر نہیں آ رہے تاہم مداح کمنٹ باکس میں شعیب ملک کی کمی کا اظہار ضرور کر رہے ہیں۔