سابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی مشکلات کم نہ ہو سکیں

Apr 05, 2023 | 14:52:PM
سابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی مشکلات کم نہ ہو سکیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی مشکلات کم نہ ہو سکیں نیب لاہور نے ایک بار پھر طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی مشکلات میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے، اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور نے عثمان بزدار کو ایک بار پھر طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نیب حکام نے عثمان بزدار کو 10 اپریل کے بعد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ: عدالت نے کیس کے شواہد پر سوالات اٹھادیے

واضح رہے کہ عثمان بزدار نے 22 مارچ کو نیب حکام کے سامنے پیشی پر معذرت کر لی تھی، عثمان بزدار نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث عدالت میں بھی پیش نہ ہوئے ، عثمان بزدار کو دی گئی مہلت 10 اپریل کو ختم ہو جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 10 اپریل کو  نیب حکام عدالت کے سامنے عثمان بزدار کے اثاثہ جات کیس کی تفصیلات پیش کرینگے، عثمان بزدار کی طلبی کے سمن عدالت کے سامنے بھی پیش کرنے کے امکانات موجود ہے۔