لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار

Apr 05, 2021 | 21:35:PM
لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسداد دہشت گردی فورس نے بھٹہ چوک کے قریب کارروائی کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد گرفتارکر لئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے،گرفتار دہشت گردوں میں ناظف اللہ، ضیا الرحمن، اشتیاق، عبدالرحمان اور ملک کاشف شامل ہیں۔
مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر، چندہ رسیدیں بھی برآمدہوئیں،دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرا دی