مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، گلے کی تکلیف میں اضافہ، پھر کورونا ٹیسٹ کرالیا

Apr 05, 2021 | 17:57:PM
مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، گلے کی تکلیف میں اضافہ، پھر کورونا ٹیسٹ کرالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی، ان کے گلے میں شدید درد کی شکایت ہے۔ لیگی رہنما نے ڈاکٹروں کے مشورے پر کورونا ٹیسٹ کرا لیا۔
ذرائع (ن) لیگ کے مطابق مریم نواز کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کی منتظر ہیں، تاہم ان کا علاج چل رہا ہے، صحت بہتر ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔
خیال رہے کہ مریم نواز کچھ دنوں سے بیمار ہیں۔ اس سے قبل بھی گلے میں شدید درد اور بخار کی وجہ سے ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جو منفی آیا تھا۔ تاہم ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
مریم نواز کی طبیعت خراب ہونے پر شریف خاندان کے ذاتی چیف معالج ڈاکٹر عدنان گزشتہ دنوں خصوصی طور پر لندن سے لاہور پہنچے تھے۔ ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ لے لئے گئے، مریم نواز کے ٹیسٹوں کی رپورٹس کے بعد آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں مساجد کیلئے نئے ایس او پیز طے کرنیکا فیصلہ