بھارتی فلمی اداکاروں پر کورونا کے وار جاری، اکشے کمار ہسپتال داخل

Apr 05, 2021 | 12:59:PM
بھارتی فلمی اداکاروں پر کورونا کے وار جاری، اکشے کمار ہسپتال داخل
کیپشن: بالی ووڈ  اداکار اکشے کمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے فلمی اداکاروں پر کورونا کے وار جاری ہیں، بھارتی اداکار اکشے کمار ہسپتال میں داخل ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ  اداکار اکشے کمار کا گزشتہ روز کورونا کا نتیجہ پازیٹو آیا تھا جس کی اطلاع انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔اکشے کمار نے اب انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ درج کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع دی۔اکشے کمارنے نیک خواہشات اور دعاؤں پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ وہ بہتر ہیں لیکن احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے مشورے پر ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔اکشے کمار نے امید ظاہر کی ہےکہ وہ جلد گھر واپس آجائیں گے جبکہ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ بھی اپنا خیال رکھیں۔یاد رہے کہ اکشے کمار سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے متعدد اداکار بھی کورونا کاشکار ہوچکے ہیں جن میں اداکار عامر خان، پریش راول،  سنی دیول، رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور ، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن سمیت کئی شوبز شخصیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ: آسٹریلیا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،معین علی