ہندؤ برادری کے مغویوں کی بازیابی کیلئے شکار پور میں بھی دھرنے کا آغاز

Sep 04, 2023 | 23:55:PM
ہندؤ برادری کے مغویوں کی بازیابی کیلئے شکار پور میں بھی دھرنے کا آغاز
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کشمور میں تین دن سے جاری ہندؤ برادری کے مغویوں کی بازیابی کیلئے جاری دھرنے کی حمایت میں شکار پور میں بھی دھرنہ دے دیا گیا جس میں ہندؤ برادری، سول سوسائٹی، ادیب اور صحافی شامل ہیں۔

یہ دھرنہ لکیدر گھنٹہ گھر چوک پر دیا جارہا ہے جہاں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن میں مغویوں کی بازیابی اور مطالبات کے حق میں نعرے درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سکول نازیبا ویڈیو سکینڈل کا معاملہ ،ملزم نے اپنے لئے خودسزا تجویز کردی

دھرنے کے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ آج رات مغویوں کی بازیابی عمل میں نہیں لائی گئی تو کل قومی شاہراہ زیرو پوائنٹ پر دھرنا دیا جائے گا۔