پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کہاں کہاں استعمال ہوئی ؟ بڑا انکشاف

Sep 04, 2022 | 14:44:PM
24 نیوز,سلیم بخاری شو، پی ٹی آئی ,عمران خان, سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ,ایف آئی اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کہاں کہاں استعمال کی ؟ کس کس نے فائدہ اٹھایا؟ کس مقصد کیلئے استعمال کی گئی ؟ بڑا انکشاف  سامنے آگیا ۔

پروگرام ’’سلیم بخاری شو ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ہم خیال سکواڈ تیار کیا گیا جس میں میڈیا اینکر شامل ہیں یہ سلیکیٹو لوگ شامل ہیں ،سب سے زیادہ فنڈنگ سوشل میڈیا میں کی گئی ،پوری دنیا میں سوشل میڈیا ہینڈلرز بھرتی کیے گئے ہیں ،صرف خیبر پختونخواہ حکومت نے 12ہزار سوشل میڈیا ورکر بھرتی کررکھے ہیں ۔

ایف آئی اے نے مزید 2 اکائونٹ ڈھونڈ لئے ہیں ،یہ فارن فنڈنگ عمران خان کی پروموشن کیلئے استعمال ہورہی ہے،اس فنڈنگ کا کوئی حساب کتاب نہیں ۔پی ٹی آئی والے کبھی ٹھیک نہیں ہوسکتے ہیں وہ اسی کو جیت سمجھتے ہیں کہ صرف عمران خان کی پروجیکشن ہونی چاہئے ،ان کے جلسوں میں تین چیزیں شامل ہیں ۔شروع کی تقریر  تو سب کو حفظ ہوچکی ہے،دوسرے حصے میں ن لیگ کے لوگوں کی ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں ،تیسرے حصے میں الزامات اور بڑھکیں لگائی جاتی ہیں۔ایسے عمل سے پاکستان  کی بدنامی ہورہی ہے  جس سے سب کو اجتناب کرنا چاہئے۔

ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی پر پابندی، ایف آئی اے نے مزید شواہد اکٹھے کر لیے

یاد رہے وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے  بتایا ہے کہ  مطلوبہ شواہد اکٹھے ہونے پر ریفرنس کو ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا اور امید ہے کہ یہ کام جلد مکمل ہو جائے گا، حکمران اتحاد   قانون اور آئین کے حکم پر عمل کرے گا، لہٰذا پی ٹی آئی کی تقدیر پر مہر لگانے کے لیے ضروری کام کرنے میں کوئی سستی نہیں برتی جائے گی۔

لازمی پڑھیں : تم کہاں تھے؟ انہیں بتائو کہ تم نہیں  تھے،تم نہیں تھے!

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے ایف آئی اے کو مزید اکائونٹس مل گئے ہیں ۔متعلقہ ایجنسیاں سابق وزیر  خزانہ شوکت ترین اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کی فرانزک رپورٹ طلب کریں گی۔