این سی او سی کا اتوارکے روز ویکسی نیشن سنٹرز کھولنے کا فیصلہ

Sep 04, 2021 | 20:30:PM
این سی او سی کا اتوارکے روز ویکسی نیشن سنٹرز کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل کمانڈاینڈآپریشنز سنٹر(این سی او سی )نے اتوار کے روزبھی ویکسی نیشن سنٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کاکہناہے کہ اتوار کے روز صرف دوسری خوراک لگائی جائے گی ،فیصلہ دوسری خوراک لگانے کے عمل کو تیز کرنے کیلئے کیا گیا ، این سی او سی کامکمل کہناتھا کہ دوسری خوراک کا رحجان کم دیکھنے کو مل رہاہے،اتوار کو ڈیوٹی انجام دینے والے عملہ کو اضافی الاﺅنس دیا جائے گا۔
دوسری جانب سے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی پرویز اقبال نے کہاہے کہ این سی او سی کی ہدایت پر شہر کے ویکسی نیشن سینٹرز اتوار کو کھلے رہیں گے ،شہریوں کو اتوار کے روز کورونا کی صرف دوسری ڈوز لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ہائی رسک اضلاع میں پابندیوں پر سختی سے عملدرآمدکرانے کا فیصلہ