پنجاب: ہائی رسک اضلاع میں پابندیوں پر سختی سے عملدرآمدکرانے کا فیصلہ

Sep 04, 2021 | 20:21:PM
پنجاب: ہائی رسک اضلاع میں پابندیوں پر سختی سے عملدرآمدکرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے 15ہائی رسک اضلاع میں پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے،کمشنرز، آرپی اوز کو ہدایات جاری کردی گئیں،ہدایات صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اورچیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس کے دوران جاری کی گئیں۔ 
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں پنجاب کے 15ہائی رسک اضلاع میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ 15ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب ، شیخوپورہ، بہاولپور، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، گجرات، سیالکوٹ اور بھکر شامل ہیں۔
 وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا وبا کی صورتحال، ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور ویکسی نیشن اہداف کا جائزہ لیاگیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ کورونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد از حد ضروری ہے۔کورونا کی چوتھی لہرپر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ ہسپتالوں میں داخل 88فیصد مریض نان ویکسینیٹڈ ہیں۔ ویکسی نیشن اوراحتیاطی تدابیر پر عمل کے ذریعے ہی وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں ہائی رسک اضلاع میں پابندیاں سخت کی گئی ہیں۔کمشنرز، آرپی اوز جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمدہرصورت یقینی بنائیں، چیف سیکرٹری نے ویکسی نیشن کے اہداف کامیابی سے مکمل کرنے پر محکمہ صحت اور انتظامی افسران کی تعریف کی، انہوں نے کہاکہ حکومت کیلئے لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ نہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
 چیف سیکرٹری نے کہاکہ مارکیٹس میں ایس او پیز پرعملدرآمد کرانا تاجر تنظیموں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے حکم دیتے ہوئے کہاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں دکانوں کو سیل کر دیا جائے۔چیف سیکرٹری نے خلاف ورزی کی صورت میں کی جانیوالی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ صوبہ میں ویکسی نیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔روزانہ اوسط سات لاکھ 64ہزارافراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔آٹھ اضلاع میں گھر گھر ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ماہ ستمبر کیلئے ان اضلاع کے ویکسی نیشن کے اہداف مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
اجلاس میں محکمہ صحت کے سیکریٹریز، کمشنرز لاہوراور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈویژنل کمشنرز اورریجنل پولیس آفیسرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: رشتوں کا تقدس پامال، بھائیوں کی8 سالہ کزن سے زیادتی۔۔۔اہم انکشافات