نو جوان یو ٹیوبر نے 6 گھنٹے قبر میں گزارے تو کیا ہوا؟۔۔ ویڈیو وائرل

Sep 04, 2021 | 19:19:PM
نو جوان یو ٹیوبر نے 6 گھنٹے قبر میں گزارے تو کیا ہوا؟۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں محمد بہجیجک نامی نوجوان یوٹیوبر نے ساڑھے چار  لاکھ سبسکرائبر ہونے کے بعد فالورز سے کیا گیا وعدہ خود کو دفن کرکے پورا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر نے اپنے فالورز سے وعدہ کیا تھا کہ ساڑھے چار لاکھ سبسکرائبر ہونے پر وہ خود کو ایک تابوت میں بند کرکے کئی گھنٹے قبر میں گزاریں گے اور اس کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ بھی کریں گے۔اس مقصد کے لیے نوجوان یوٹیوبر سٹار نے خصوصی تابوت بنوایا تھا جس کی تیاری میں 20 ہزار لیرا کا خرچہ آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار سدھارتھ شُکلا نے اپنی آخری شام کس کے ساتھ گزاری ۔۔سکیورٹی گارڈ کا اہم انکشاف

قبر میں 6 گھنٹے رہنے کے تجربے دوران کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم بھی موجود تھی۔میڈیکل ٹیم کے پاس آکسیجن سیلنڈر، کیمرے، ریڈیو اور متعدد طبی آلات بھی رکھے تاکہ قبر میں موجودگی کے دوران یوٹیوبر کی صحت کی نگرانی کی جا سکے۔ یوٹیوبر کو جب 6 گھنٹے بعد قبر سے نکالا گیاتو ان کی حالت بہتر تھی ۔