معروف امریکی ریسلر جان سینا نے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

Sep 04, 2021 | 18:22:PM
معروف امریکی ریسلر جان سینا نے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)دنیا بھر میں دھوم مچانے والےامریکی ریسلر اور اداکار جان سینا نے معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق جان سینا نے  انسٹاگرام پر اپنے 16 اعشاریہ 2 ملین فالوورز کے ساتھ سدھارتھ شکلا کی تصویر شیئر کی ہے۔امریکی ریسلر نے یہ تصویر سدھارتھ شکلا کی یاد میں اور اُن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رکن اسمبلی کا’ کچھا‘ پہنے ٹرین میں سفر کرنے پر حیران کن ردِعمل

اُنہوں نے اپنی یہ پوسٹ کیپشن کے بغیر انسٹاگرام پر شیئر کی اور اس کے باوجود بھی جان سینا کی پوسٹ پر صرف تین گھنٹوں میں 6 لاکھ 51 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شکلانے موت سے پہلے کونسا مشروب پیا؟سنسنی خیز انکشافات
یا د رہے کہ دو روز قبل بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by John Cena (@johncena)