اداکا رہ حرامانی پھر دلہن بن گئیں۔۔تصاویر وائرل

Sep 04, 2021 | 18:09:PM
اداکا رہ حرامانی پھر دلہن بن گئیں۔۔تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نٰیٹرنگ ڈیسک)  اداکارہ حرامانی کوسوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا گیا۔ اداکارہ اپنی مصروفیات سے آگاہ کرنے کے لئے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حرا مانی کچھ نئی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں ان کو عروسی لباس پہنے دیکھاجاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرامانی کا نام آج کسی تعریف کا محتاج نہیں۔ اداکارہ نے اپنی صلاحیت کالوہا منوانے کے لئے شوبز انڈسٹری کے علاوہ ایسے پراجیکٹ پر کام کیا جس میں ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے اپنی مقبولیت میں اضافےکے ساتھ ناظرین کو بھی محظوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شکلانے موت سے پہلے کونسا مشروب پیا؟سنسنی خیز انکشافات

وائرل ہونے والی تصاویر میں حرامانی نے عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔ سرخ رنگ کے اس لباس میں وہ اور بھی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حرامانی کی دلہن بنے تصاویر کو پسند بھی کیا جارہا ہے۔اس سے قبل بھی انہوں نےایک ایسا ہی فوٹو شو ٹ سو شل میڈیا پر وائرل کیا تھا۔

یا د رہے کہ گزشتہ روز بارش سے لطف اندوز ہوتے ان کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔اداکارہ حرامانی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پرتصاویر شیئر کرتے ہوئے تصویر کے کیپشن میں کہا کہ ”بارش ہو اور حرامانی رک جائے ایسا تو ہوہی نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:رکن اسمبلی کا’ کچھا‘ پہنے ٹرین میں سفر کرنے پر حیران کن ردِعمل