’’ارطغرل غازی‘‘ سیریز ۔۔کترینہ کیف اورسلمان خان بھی چپ نہ رہ سکے

Sep 04, 2021 | 16:12:PM
’’ارطغرل غازی‘‘ سیریز ۔۔کترینہ کیف اورسلمان خان بھی چپ نہ رہ سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کترینہ کیف اور  سلمان خان بھی دنیا بھر میں مقبول اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی دیوانے  نکلے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اپنی فلم ’ٹائیگر 3 ‘ کی شوٹنگ کیلئے ترکی میں سلمان خان کے ہمراہ موجود ہیں۔ایک پریس کانفرنس میں کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ وہ تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی دیوانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ارطغرل غازی‘ میری فیورٹ سیریز ہے میں نے اس کی تمام اقساط دیکھی ہیں۔کترینہ کیف نے سیریز میں تُرک اداکاروں کی جاندار اداکاری کو بھی سراہا۔اس موقع پر بھارتی اداکارسلمان خان نے کہا کہ میری والدہ کی بھی یہ سیریز پسندیدہ سیریز ہے ۔انہوں نے کہا کہ  کترینہ کو اس سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والا ترک اداکار بہت پسند ہے۔

واضح رہے کہ مسلمانوں کی تاریخی سچی کہانی پر مبنی اس سیریز نے تقریباً پوری دنیا کو اپنی جانب متوجہ کیا ہوا ہے اس ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ٹی آر ٹی کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ابراہیم ایرن کے مطابق یہ ڈرامہ 60 سے زائد ممالک میں ٹی وی چینلز پر دکھایا جا رہا ہے اب تک دنیا کے 78ممالک میں یہ سیریز دیکھی جا رہی ہے جس میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیںبھارتی اداکار سدھار تھ شکلا رات گئے اچانک اٹھے۔۔ماں کو بلایا۔۔کیا کہا جانیے!