بھارتی اداکار سدھار تھ شکلا رات گئے اچانک اٹھے۔۔ماں کو بلایا۔۔کیا کہا جانیے!

Sep 04, 2021 | 11:17:AM
بھارتی اداکار سدھار تھ شکلا رات گئے اچانک اٹھے۔۔ماں کو بلایا۔۔کیا کہا جانیے!
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا مرنے سے قبل رات گئے اچانک اٹھے، خاندان کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ اداکار رات کو 3 بجے سینے میں تکلیف ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی والدہ کو بھی بتایا تھا ۔

ٖغیرملکی میڈیا کے مطابق رات کو 3 بجے سدھارتھ کی طبیعت ناساز ہوئی، انہوں نے اپنی والدہ کو سینے میں تکلیف سے آگاہ کیا ، ان کی والدہ نے انہیں پانی دیا تھا جس کے بعد وہ سوگئے تھے مگر وہ صبح بیدار نہیں ہوئے تھے۔مزید بتایا گیا کہ ان کی والدہ نے جگانے کی کوشش کی تو وہ نہیں اٹھے جس کے بعد ان کی بہن نے ڈاکٹر کو بلایا جس نے انہیں مردہ قرار دیا اور فوری ہسپتال جانے کو کہا۔ذرائع کے مطابق دوستمبر کو صبح 9 بجکر 40 منٹ پر سدھارتھ شکلا کو ہسپتال لے جایا گیا تھا اور 10 بجکر 15 منٹ پر جب ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی تو اس وقت وہاں ان کی بہن، بہنوئی، کزن اور 3 دوست موجود تھے۔اچانک موت کی خبر سن کر اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے۔

 یہ بھی پڑھیں: شادی کی استقبالیہ تقریب۔۔دولہے نے دلہن کو  طلاق دیدی۔۔ وجہ جان کر سب حیران رہ گئے  
 یاد رہے کہ سدھارتھ شکلا نے ماڈلنگ کے ذریعے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے ٹی وی شو ’بابل کا آنگن چھوٹے نا‘ میں مرکزی کردار سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔بعدازاں انہوں نے ’جانے پہچانے سے یہ اجنبی‘، ’دل سے دل تک‘ اور’لو یو زندگی‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کی لیکن’ بالیکا ودھو‘ سے انہیں بہت مقبولیت ملی، وہ’سی آئی ڈی‘ اور’آہٹ‘ کا حصہ بھی رہے۔سدھارتھ شکلا’جھلک دکھلا جا 6‘،’فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 7‘، ’بگ باس13‘ اور’بگ باس14‘ جیسے ریئلٹی شوز کا بھی حصہ رہے۔انہوں نے ’خطروں کے کھلاڑی 7‘ اور ’بگ باس سیزن 13‘ بھی جیتا تھا جس نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کردیا تھا۔

دوسری جانب  معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا  کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے انڈسٹری کے نامور سٹارز ان کی رہائش گاہ بھی موجود ہیں ۔سدھارتھ شکلا کا جسد خاکی اوشیوارا شمشان گھاٹ پنچ چکا ہے جہاں انہیں آخری وداعی دینے کیلئے ان کے قریبی دوست اور بالی ووڈ سلیبریٹی بھی موجود ہیں۔ وہیں ان کی ماں اور بہنہیں ، سب سے قریبی دوست بھی سدھارتھ کو آخری وداعی دینے وہاں پہنچیں۔ سدھارتھ اپنی ماں کے لاڈلے تھے.

 یہ بھی پڑھیں:   قتل،خودکشی عام۔۔ میری فیملی جرائم پیشہ ہے: 19سالہ لڑکی نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا