پنجاب یونیورسٹی کے تمام آن کیمپس امتحانات ملتوی

Sep 04, 2021 | 15:25:PM
 پنجاب یونیورسٹی کے تمام آن کیمپس امتحانات ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی کے تمام آن کیمپس امتحانات ملتوی  کر دئیے ہیں اور تمام سٹاف کو بھی چھٹی دے دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں ، امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گایہ فیصلہ حکومت کی جانب سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس کی معطلی کی بناء پر کیا گیاجبکہ پی پی ایس سی کا ایجوکیشن میل اور فی میل کا کل بروز اتوار ہونے والا پیپر منسوخ کر دیا گیا۔

 و اضح رہے کہ پی پی ایس سی کا ایجوکیشن میل اور فی میل کا کل بروز اتوار ہونے والا پیپر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ امتحان کی نئی تاریخ سے امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کر دیا جائے گا۔دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی نے تمام آن کیمپس امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں، یونیورسٹی بند ہونے کیساتھ تمام سٹاف کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:      اسلام آباد ایئر پورٹ ۔۔پی آئی اے طیارے کو حادثہ