بچے کی پیدائش سے قبل ظالم بھائی نے بہن کا گلا کاٹ دیا

Sep 04, 2021 | 14:46:PM
بچے کی پیدائش سے قبل ظالم بھائی نے بہن کا گلا کاٹ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خون سفید ہو گیا،مصر میں سفاک بھائی نے اپنی حاملہ بہن کو اپارٹمنٹ میں گھس کر ڈیلیوری سے آدھے گھنٹے قبل موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم نے اپنی بہن پر کئی بار چاقو سے وار کئے اور سر تن سے جدا کردیا۔

غیرملکی  میڈیا کے مطابق مقتولہ کے قتل کا اس وقت علم ہوا جب خالہ اپنی حاملہ بھانجی کو ڈیلیوری کے لئے ہسپتال لے جانے کے لئے پہنچیں۔خالہ جیسے ہی گھر پہنچی تو  بھانجی کو تالاب میں خون میں لت پت پایا، خاتون نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

 مقتولہ کی خالہ کے مطابق بھائی نے اس سے قبل بھی بہن کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، شادی کے ایک سال بعد اس کے جسم کے مختلف حصوں میں 20 بار چاقو سے وا رکئے تھے جس کی وجہ سے اسے گہری چوٹیں آئیں لیکن وہ بچ گئی تھی۔

مقتولہ کے رشتہ داروں کے مطابق قاتل کا ماضی میں بھی مجرمانہ ریکارڈ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مسافروں کیلئے خوشخبری۔۔ہوائی سفر اب ٹرین اور بس سےبھی سستا ہو گیا