مانسہرہ۔۔ٹائر پھٹنے  سے کار کو حادثہ۔۔ ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

Sep 04, 2021 | 10:43:AM
مانسہرہ۔۔ٹائر پھٹنے  سے کار کو حادثہ۔۔ ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مانسہرہ کے علاقے قلندر آباد انٹرچینج کے قریب کار کے حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق  ضلع مانسہرہ میں قلندر آباد انٹرچینج کے قریب کار کو حادثہ پیش آیا جہاں  ہری پور سے مانسہرہ آنے والی آلٹو کار ٹائر پھٹنے کے باعث روڈ کے ساتھ دیوار سے جا ٹکرائی۔کار میں سوار عادل ملک، اس کی پھوپھی مسمات (ش)، 8 سالہ بچی، 4دن کی نومولود بچی اور گاڑی ڈرائیور عزیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت کی3 سال کی کارکردگی صرف مال بناؤ ہے: مریم اورنگزیب