اسرائیل سے تعلق: ایران میں 6 دہشت گردوں کو پھانسی

Oct 04, 2025 | 12:31:PM
اسرائیل سے تعلق: ایران میں 6 دہشت گردوں کو پھانسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران نے اسرائیل سے تعلق کے الزام میں 6 عسکریت پسندوں کو پھانسی دے دی۔

ایران نے آج 6 جنگجوؤں کو سزائے موت دی ہےجن پراسرائیل کے ساتھ روابط رکھنے کا الزام تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک مذہبی رہنما کےقتل کےالزام میں ایک کُرد عسکریت پسند کو بھی سزائے موت دی گئی ہے۔

اِن افراد پر ایران کے سکیورٹی اداروں اورمذہبی شخصیات کونشانہ بنانے،تخریبی سرگرمیوں اوراسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ تعاون کے الزامات تھے۔

مزید پڑھیں:میلانیا ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو نے دھوم مچا دی