اٹلی: نجی طیارے کو حادثہ۔۔ 8 افراد ہلاک

Oct 04, 2021 | 15:56:PM
امیر ترین شخص،چھوٹا نجی طیارہ ،گاڑیوں،آگ لگ گئی
کیپشن: اٹلی:حکام نے طیارہ حادثے پر تحقیقات کا اعلان کیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اٹلی کے شہر میلان میں ایک انجن پر مشتمل چھوٹا نجی طیارہ دو منزلہ خالی عمارت پر جاگرا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 8 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 2 کریو رکن اور 6 مسافر سوار تھے جن میں کوئی بھی جانبر نہ ہوسکا جب کہ حکام نے طیارہ حادثے پر تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔نجی طیارے نے میلان سے اڑان بھری تھی جو اٹلی کے جزیرے سردینیا کی طرف محو پرواز تھا لیکن طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی تباہ ہوگیا، طیارہ گرنے سے جائے حادثہ پر کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔ طیارے کے حادثے میں رومانیہ کا رئیل اسٹیٹ ٹائیکون اور امیر ترین شخص ڈان پیٹرسکو بھی ہلاک ہو گئے جبکہ اٹلی کی کاروباری شخص، ان کی اہلیہ اور ایک بچہ بھی حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: امی سوئی ہوئی ہیں۔۔کمسن بیٹیاں کئی دن تک ماں کی موت سے بے خبر۔۔