ایک پیاری بچی کی دلچسپ ویڈیو۔۔۔ آپ بھی ضرور لطف اٹھائیں

Oct 04, 2021 | 11:12:AM
روسی بچی چھلانگیں
کیپشن: روسی بچی درخت کےنیچے آنے سے بچ جانے کے بعد چھلانگیں لگا رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک) بسا اوقات سرراہ اچانک آفت کے آنے کےبعد اس  کے نقصانات سے بچ جانےپر ہر انسان خوشی سے جھوم اٹھتاہے ۔ اس طرح کے ایک دلچسپ منظر  کی ویڈیو  ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔ آپ بھی اس کو دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوں گے۔

العریبہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پیاری روسی بچی سکول جارہی تھی کہ راستے میں اچانک ایک درخت گر جاتا ہے اور بچی اس سے دو قدم کی دوری پر ہونے کے باعث درخت کے نیچے آنے سے بچ جاتی ۔ وہ بچی اپنی جان بچ جانے پر اتنی خوش ہوتی ہے کہ وہ اسی وقت خوشی سے چھلانگیں لگانی شروع کر دیتی ہے۔ یہ خوبصورت اور دل کو لبھانے والی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کی ایسی پیاری موت۔۔ ویڈیو وائرل، لاکھوں لائکس