پنڈورا پیپرز--- وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

Oct 04, 2021 | 10:50:AM
وزیراعظم عمران خان
کیپشن: وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنڈورا پیپرز کا پنڈورا باکس کھلنے پر وزیراعظم عمران خان نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے قبل وزرا کو رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
پنڈورا پیپرز سے متعلق رپورٹ مرتب کرنے کے لئے اہم اجلاس وزارت قانون و انصاف میں ہوگا۔وفاقی وزرا فواد چودھری، فروغ نسیم اور شہزاد اکبر مشاورت کریں گے۔
 اٹارنی جنرل خالد جاوید بھی پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کیخلاف تحقیقات کے لئے قانونی رائے دینگے۔ وزرا رپورٹ مرتب کر کے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت ایک مرتبہ پھرباغی--قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفا دے دیا