سوریا کمار یادو,حارث رؤف,صاحبزادہ فرحان کو ICCضابطہ اخلاق کیخلاف ورزیوں پرسزائیں سنادی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)ایشیا کپ 2025 میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر سزائیں سنا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادو کو ایشیا کپ 2025 میں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا،انہیں میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ کیا گیا اور 2ڈی میرٹ پوائنٹس ملے۔ اسی طرح پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف کو بھی اسی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اور حارث روف کو بھی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ کیا گیا اور 4ڈی میرٹ پوائنٹس ملے۔اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان کو بھی اسی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔صاحبزادہ فرحان کو باضابطہ وارننگ دی گئی اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔
حارث روف کو 14 ستمبر اور 28 ستمبر کے میچز میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تیس تیس فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا۔حارث روف کو دو میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چار ڈی میرٹ پوائنٹس دئیے گئے ہیں۔حارث روف پر 24 ماہ میں چار ڈی میرٹ پوائنٹس کے بعد دو میچز کی پابندی ہو گی۔حارث روف اب ساوتھ افریقہ کےخلاف آئندہ دو میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کا دھرنا،کار سوار نے وہاں بیٹھے افراد کو ٹکر مار دی،2 زخمی