پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزمالکان کاورچوئل اجلاس،سیزن 11 اپریل اورمئی میں کرانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)مینجمنٹ اورفرنچائزمالکان کےورچوئل اجلاس میں سیزن 11 آئندہ برس اپریل اور مئی میں کرانے پر اتفاق کر لیا گیا۔
لاہورمیں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل اانتظامیہ اور تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سی ای او سلمان نصیر نے فرنچائز مالکان کو ٹیم ویلیوایشن پر بریفنگ دی،اجلاس میں مجودہ فرنچائزز کی قدروقیمت کے تعین پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
پی ایس ایل 11 کے لیے مجوزہ ونڈو پر غور کیا گیا،پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں کھلاڑیوں کے حصول کے نئے طریقہ کار پر مشاورت کی گئی۔
لیگ کے آئندہ فارمیٹ سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق کرکٹنگ امور پر فالو اپ میٹنگز اس ہفتے کے آخر میں ہوں گی،پی ایس ایل حکام اور فرنچائز نمائندوں نے مثبت تجاویز پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا دھرنا،کار سوار نے وہاں بیٹھے افراد کو ٹکر مار دی،2 زخمی