17 سال کے بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 17 سال کے بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے مانچسٹر میں پاکستان جنوبی افریقہ میچ کے موقع پر جوش و خروش دیکھ کر اچھا لگا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے لوگوں کا کرکٹ کے لیے جذبے کا کوئی جوڑ نہیں۔
After 17 long years, international cricket finally returns to Faisalabad!
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 4, 2025
Delighted to see the excitement as Pakistan and South Africa begin the ODI series here in Pakistan’s own “Manchester.”
The passion of Faisalabad’s people for cricket is truly unmatched.
Insha’Allah,…
چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد مستقبل میں بھی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ فیصل آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔
پہلا ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔