خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی وبا بے قابو، کیسز کی تعداد 4 ہزار 836 تک جا پہنچی  

Nov 04, 2025 | 14:15:PM
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی وبا بے قابو، کیسز کی تعداد 4 ہزار 836 تک جا پہنچی  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا میں ڈینگی بخار کے مزید 45 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 4,836 ہو گئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق صوبے بھر میں اس وقت 40 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ اب تک 1,795 افراد کو اسپتال میں داخل کیا جا چکا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کیسز ضلع چارسدہ میں رپورٹ ہوئے، جہاں مریضوں کی تعداد 1,079 تک پہنچ گئی، کوہاٹ میں 563، پشاور میں 516 اور مردان میں 429 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:چین نے بڑا اعلان کر دیا

ماہرین کے مطابق پشاور سمیت مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے باعث مچھروں کی افزائش کے لیے ماحول سازگار ہے، اور ڈینگی کے خاتمے کے لیے موسم کا درجہ حرارت 15 ڈگری سے نیچے جانا یا بارش ہونا ضروری ہے۔

محکمۂ صحت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں میں کھڑا پانی جمع نہ ہونے دیا جائے اور مچھر دانیاں و اسپرے کا استعمال یقینی بنایا جائے۔