پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین کی بھرتی کا فیصلہ

Nov 04, 2025 | 12:28:PM
 پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین کی بھرتی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے  عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے۔

ایکٹ کے تحت لوکم پالیسی کمیٹی قائم کی جائے گی جس کے چیئرپرسن صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہوں گے اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کمیٹی وائس چیئرپرسن کے فرائض انجام دیں گے، کمیٹی میں 3فیلڈ کے ماہرین اور ہیومن ریسورس کے ماہرین بھی ممبر ہوں گے۔

صحت کے شعبے میں عملے کی کمی کی نشاندہی کرنا، عارضی بھرتیوں کے ٹی او آرز، مدت، تنخواہ اور دیگر مراعات طے کرنا،بھرتیوں کے معاہدے ختم کرنے یا خارج کرنے کی شرائط وضع کرنا، بھرتیاں شفاف طریقہ سے کرنا اور بھرتی کے اشتہارات کم از کم دو اخبارات میں شائع کرنا اور  اشتہارات میں بھرتی کا مکمل طریقہ کار واضح کرنا شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا،اہم شخصیات نے ساتھ چھوڑ دیا

اس کے علاوہ عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین مستقل ملازمین کے مراعات کے مستحق نہیں ہوں گے اور مستقل کی درخواست نہیں کر سکیں گے، عارضی بھرتیوں کی مدت بڑھانے یا ختم کرنے کا اختیار بھی کمیٹی کے پاس ہوگا۔