حملے میں مجھے 4 گولیاں لگی، سلمان تاثیر کی طرح قتل کروانے کا منصوبہ بنایا گیا، عمران خان 

Nov 04, 2022 | 20:50:PM
سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین، عمران خان، حملے کے نتیجے، مجھے چار گولیاں لگی،
کیپشن: عمران خان خطاب کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں مجھے چار گولیاں لگی ہیں،جو حملہ کیا گیا اس کی تفصیلات بعد میں بتاؤں گا۔
اپنے ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں مجھے مارنے کی کوشش کی گئی، ایک روز پہلے پتہ چل گیا تھا مجھے وزیر آباد یا گجرات میں مارنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھااور مجھ پر توہین رسالت کا الزام لگا کر سلمان تاثیر کی طرح قتل کروانے کا منصوبہ بنایا گیا۔ 
انہوں نے کہا کہ   قوم نے اس مرتبہ سازش کرنے والوں کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ داخلی اور خارجی سازش ہوتی ہے اور وہ نیوٹرل ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، نیوٹرل کا کوئی بھی مطلب لیں، انہیں معلوم تھا سازش ہو رہی تھی لیکن راستہ نہیں روکا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت کبھی تحریک عدم اعتماد میں ناکام نہیں ہوتی، وسائل ہوتے ہیں، میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے ارکان کی منڈی لگی تھی، ہم زیادہ پیسے دے سکتے ہیں لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہم ایسا نہیں کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ امریکی عہدیدار کا پیغام آیا کہ عمران خان کو ہٹاؤ اور اگلے دن تحریک عدم اعتماد آگئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کا پیسا چوری ہوا اور مشرف نے انہیں این آر او دے دیا، 17 جولائی کے ضمنی الیکشن میں حکومتی مشینری استعمال کی گئی جبکہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کو روکا۔
عمران خان نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ قوم اس حکومت کو مسترد کرچکی ہے، توشہ خانہ کا سارا ریکارڈ توشہ خانہ میں موجود ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دنیا کے سب سے مہنگے ترین اپارٹمنٹس میں رہ رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے خریدے گئے، آج تک انہوں نے ایک ڈاکومنٹ جمع نہیں کرایا، کیا ان کیلئے لانگ مارچ جائزہے؟ ہمارے لیے نہیں؟، چیف الیکشن کمشنر نواز شریف کا نوکر ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہمیں نااہل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا، ان سب کے باوجود پی ٹی آئی جیت گئی۔
انہوں نے کہا کہ 4 لوگوں نے بند کمرے میں مجھے مروانے کا فیصلہ کیا، ویڈیو بنا کر رکھی ہے، کہا تھا مجھے کچھ ہوا تو ویڈیوز جاری کردینا، پہلے تو پروجیکٹ کیا گیا کہ عمران خان نے دین کی توہین کی ہے اس کے بعد منصوبہ تھا کہ دینی انتہا پسند نے قتل کردیا جس طرح سلمان تاثیر کو کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق نگران وزیراعظم سردار میر بلخ شیرمزاری انتقال کرگئے