عمران خان پر قاتلانہ حملہ ،پنجاب حکومت کی نااہلی کا پول کھل گیا

Nov 04, 2022 | 18:16:PM
عمران خان، حملے، پنجاب حکومت، نااہلی، پول کھل دیا،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے نے پنجاب حکومت کی نااہلی کا پول کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی پنجاب میں موجودگی کے دوران حفاظت کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی ،پنجاب حکومت چیئرمین پی ٹی آئی کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام رہی ،عمران خان کو لانگ مارچ میں ایلیٹ کی چھ گاڑیاں فراہم کی گئیں ۔
لانگ مارچ میں تھریٹ ہونے کے باوجود عمران خان کو محفوظ بنانے کیلئے بلٹ پروف روسٹرم نہ لگایا گیا ، ذرائع کے مطابق وزیر آباد میں افسوسناک واقعہ کے بعد مقامی بااثر افراد کو تھانے میں ملزم تک رسائی دی گئی ،ملزم کا فوری ابتدائی بیان وائرل کیا گیا جو کیس کی تحقیقات پر اثر انداز ہوا ۔
ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جائے وقوعہ کو بھی بروقت محفوظ نہیں بنایا گیا،جس کے باعث اہم شواہد ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ کے موقع پر موجود ہونے کے باوجود پنجاب حکومت عملی اقدامات کرنے میں ناکام رہی،چوبیس گھنٹے گزر گئے تاحال پنجاب حکومت مقدمہ نہ درج کر سکی ۔
ماہر قانون کاکہناہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مقدمہ میں تاخیر بھی تفتیش میں ملزمان کو فائدہ پہنچا سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اب مجھے یاد نہیں رہتا کون سی عدالت میں میرے خلاف کونسا کیس ہے، شیخ رشید