واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی:نئے فیچرمتعارف

Nov 04, 2022 | 14:08:PM
فائل فوٹو
کیپشن: واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی:نئے فیچرمتعارف
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )فیس بک گروپس سے ملتا جلتا فیچر کمیونٹیز اب واٹس ایپ صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔اس فیچر پر اپریل 2022 سے کام کیا جارہا تھا جس کا بنیادی مقصد ٹیلیگرام گروپس کو ٹکر دینا ہے اور اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔کمیونٹیز میں واٹس ایپ گروپس کے مختلف فیچرز جیسے چیٹ، فائل شیئرنگ سپورٹ، گروپ ویڈیو کال اور ایموجی ری ایکشنز دستیاب ہوں گے جبکہ ایڈمن ٹولز سمیت دیگر فیچرز بھی دیے جائیں گے۔ 

اس نئے فیچر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایڈمنز ہی اراکین کے ساتھ مین اناؤنسمنٹ گروپ میں اعلانات شیئر کرسکیں گے اور ایک کمیونٹی کے ہزاروں اراکین ہوں گے۔یہ اراکین چھوٹے سب گروپس بناسکیں گے جن کی منظوری ایڈمنز دیں گے۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے بتایا ک’’ کمیونٹیز میں گروپس کے سب گروپس، متعدد تھریڈز، اناؤنسمنٹ چینلز اور بہت کچھ کرنا ممکن ہوگا، ان سب کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے تحفظ بھی حاصل ہوگا،فیس بک گروپس کے برعکس واٹس ایپ کمیونٹیز اس پلیٹ فارم میں پبلک یا ڈسکور ایبل نہیں ہوں گی بلکہ صارفین کو جوائن کرنے کے لیے انوائیٹ کیا جائے گا‘‘۔

اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی جانب سے 32 افراد پر مشتمل ویڈیو کالزکے فیچر کو بھی صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ دونوں فیچر دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔