ڈینگی کے مریضوں میں واضح کمی نظر آنے لگی

Nov 04, 2022 | 13:16:PM
ڈینگی کے مریضوں میں واضح کمی نظر آنے لگی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سرد موسم شروع ہوتے ہی اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں میں کمی نظر آنے لگی ۔

ڈی ایچ او  کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز 46 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے اوررواں سیزن میں اسلام آباد میں ڈینگی سے شکار افراد کی مجموعی  تعداد 4 ہزار 942  ہو چکی ہے گزشتہ روز شہری  علاقوں میں 41  کیسز جبکہ دیہی علاقوں میں 15 کیس رپورٹ ہوئے ۔ 

رواں سال دیہی  علاقوں میں کیسز کی تعداد 2 ہزار 861 تک جا پہنچی اوراب تک  شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 2 ہزار 81 ہو چکی ہے ۔ ڈی ایچ او  کے مطابق رواں سیزن میں اسلام آباد میں ڈینگی سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے ۔