کوئٹہ۔۔۔ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ۔ایک شخص زخمی

Nov 04, 2021 | 10:50:AM
کوئٹہ میں دھماکہ
کیپشن: دھماکہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا،بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ ریلوے ٹریک کے قریب ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع منیر مینگل روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہو گیاہے، بم دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے،دھماکے کی و جوہات کا پتہ چلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکا منیر مینگل روڈ پر ریلوے ٹریک کے قریب ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      مسجد وزیر خان میں شوٹنگ۔۔۔عدالت کا واقعے کی ویڈیوز دینے کا حکم