الیکشن کمیشن آف آزادکشمیر نے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا نیا شیڈول جاری کردیا

May 04, 2026 | 23:45:PM
الیکشن کمیشن آف آزادکشمیر نے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا نیا شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیررضا)آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں (الیکٹورل رولز 2022) کی نظرثانی، ترمیم اور درستگی کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل احمد خان کے مطابق انتخابی فہرستوں میں مختلف مراحل کی تکمیل کے لیے تاریخوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ ابتدائی انتظامی امور اور نادرا کے تعاون سے اپڈیٹ شدہ انتخابی فہرستوں کی تیاری 18 مارچ 2026 تک مکمل کی گئی۔ بعد ازاں 24 مارچ سے 13 اپریل 2026 تک اندراج، اخراج اور ڈیٹا کی فراہمی کا عمل جاری رہا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل خان کاکہناتھا کہ 14 اپریل سے 22 اپریل 2026 تک ڈرافٹ انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال اور تصحیح کا عمل مکمل کیا گیا، جبکہ 28 اپریل 2026 کو ابتدائی انتخابی فہرستیں عوام کے لیے جاری کر دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے ووٹ کے اندراج، درستگی یا اعتراضات جمع کروانے کے لیے 28 اپریل سے 7 مئی 2026 تک کا وقت دیا گیا ہے۔ ان درخواستوں پر سماعت اور فیصلے 8 اور 9 مئی کو کیے جائیں گے۔

مزید برآں، نظرثانی اتھارٹی کے فیصلوں کی ترسیل 10 مئی کو کی جائے گی جبکہ ان فیصلوں کو انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کا عمل 11 سے 13 مئی 2026 تک مکمل ہوگا۔

حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 16 مئی 2026 کو کی جائے گی، جس کے بعد عام انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے ووٹ کی تصدیق، اندراج اور درستگی کو یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کو شفاف بنایا جا سکے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - آزاد کشمیر
ٹیگز: