جنوبی وزیرستان:خوارجین کا پاک فوج کی چوکی پر خودکش حملہ ناکام،7 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )جنوبی وزیرستان میں اعظم ورسک کے مقام پر پاک فوج نے خوارجین کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جان محمد نے بتایا کہ ناکام خودکش دھماکے میں سات زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا لایا گیا ہے جنہیں علاج معالجے کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں خوارج بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے آرمی پوسٹ پر حملہ کرنے آئے تھے ،پاک فوج کے ہائی الرٹ دستے کی بروقت کارروائی کے باعث گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔
خودکش حملہ آور اور گاڑی کو چیک پوسٹ سے فاصلے پر نشانہ بنانے سے نہ صرف بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ہوا بلکہ حملہ آور خوارجی بھی ہلاک ہو گیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی