کینیڈامیں دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں خالصتان کے حامیوں کا احتجاج، شو رک گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو کینیڈا کے شہر کیلگری میں اپنے لائیو کنسرٹ کے دوران غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جب خالصتان کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔
شوکے دوران بڑی تعداد میں موجود مظاہرین خالصتان کے جھنڈے لہراتے ہوئے سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے آواز بلند کرتے رہے۔
جس کے باعث دلجیت دوسانجھ نے اپنی پرفارمنس عارضی طور پر روک دی۔
مزید پڑھیں:شکیرا کے کانسرٹ میں 20 لاکھ افراد کی شرکت
وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ دلجیت نے صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے منتظمین کو مداخلت کی ہدایت دی۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب کینیڈا اور بھارت کے تعلقات پہلے ہی سکھ رہنماؤں کے قتل اور سیاسی تنازعات کے باعث کشیدہ رہے ہیں، جس پر اس واقعے نے مزید توجہ حاصل کرلی۔