عظمیٰ بخاری کاپی ٹی آئی کیجانب سے سیکیورٹی بریفننگ کی میٹنگ کے بائیکاٹ پر سخت ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ے کہا کہ ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے،یہ یہی کرسکتے ہیں ہر وقت ملک کا بائیکاٹ ہی کرسکتے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی حکومت میں کسی بریفینگ میں نہیں بیٹھے تھے اور رونا روتے تھے کیا کروں جنگ کرلوں؟ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے ،اپنے ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا مزیدکا کہنا تھاکہ یہ یہی کرسکتے ہیں ہر وقت ملک کا بائیکاٹ،یہ کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچ سکتے،ہر جگہ گھٹیا حرکتیں ، وزیر اطلاعات پنجاب نے پی ٹی آئی کی جانب سے اس رویے پر افسوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان