دولہے نے شادی کے پیسوں سے سٹرک تعمیر کرا دی

May 04, 2025 | 14:53:PM
دولہے نے شادی کے پیسوں سے سٹرک تعمیر کرا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع چندر پور میں دولہے نے شادی کیلئے جمع کی گئی رقم سے گاؤں والوں کیلئے  نئی سڑک تعمیر کروا دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوسا گاؤں کے رہائشی نوجوان شری کانت نے سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رقم کو لوگوں کی پریشانی دور کرنے کیلیے خرچ کیا، شری کانت نے انجلی نامی لڑکی سے 28 اپریل کو شادی کی، تقریب کیلیے سادگی کا خاص خیال رکھا گیا۔

زراعت میں پوسٹ گریجویٹ دولہے نے بتایا کہ ہم نے رشتہ داروں سے روایتی تحائف لینے کے بجائے تقریباً 90 پودے لگا کر اس موقع کو یادگار بنایا،اس نے بتایا کہ جب میری شادی کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا تو میں نے اہل خانہ کو کہہ دیا تھا کہ تقریبات اور دعوتوں پر پیسہ خرچ کرنے کے روایتی طریقے سے گریز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:معروف براؤزر" فائر فاکس"کا وجود خطرے میں

 اہل خانہ اور مہمانوں کو راضی کرنے کے بعد دولہے نے 50 ہزار روپے اکٹھے کیے اور اسے تقریباً 600 میٹر لمبی سڑک بنانے میں استعمال کیا تاکہ گاؤں والے بغیر کسی مشکل کے اپنے کھیتوں تک پہنچ سکیں،نوجوان نے بتایا کہ ہمارے گاؤں سے کھیتوں تک کا راستہ بارشوں کے دوران کافی خراب ہو جاتا ہے جبکہ لوگوں کیلئے کھیتوں تک رسائی تقریباً ناممکن ہو جاتی ہے، میں نے مقامی لوگوں کی مدد سے سڑک بنائی تعمیر کروائی تاکہ آنے جانے والوں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

شر کانت کے مطابق لوگ شادی میں سامان، برتن اور فرنیچر پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کر دیتے ہی، میں نے مہمانوں سے کہہ دیا تھا کہ کوئی تحفہ نہ لائیں،ہم نے سوسا گاؤں میں پودے لگانے کیلیے بھی رقم جمع کی جہاں 36 مختلف اقسام کے پھلوں کے درخت لگا دیے ہیں تاکہ لوگوں ان سے پھل حاصل کر سکیں۔