سیما حیدرکے گھرمیں گھسنے والا مشتبہ شخص گرفتار

May 04, 2025 | 14:36:PM
سیما حیدرکے گھرمیں گھسنے والا مشتبہ شخص گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدرکے گھر میں گھسنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق ایک شخص پاکستانی شہری سیما حیدر اور ان کے شوہر سچن مینا کے گھر میں زبردستی داخل ہوگیا جس کے بعد ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہوا, اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت تیجس کے نام سے ہوئی ہے، جو گجرات کا رہائشی ہے، اور ذہنی بیماری کا شکار بتایا جاتا ہے، تیجس نے دوران تفتیش الزام عائد کیا کہ سیما حیدر اور سچن مینا نے اس پر ”کالا جادو“ کرایا ہے۔