وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پرمسقط پہنچ گئے
عمان کےساتھ انسداد منشیات اورانسداد انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پرمسقط پہنچ گئے جہاں ان کا ایئررپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مسقط کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی ، عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر شخصیات نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی اور خالد بن ہلال بن سعود کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ،خالد بن ہلال نے کہا کہ عمان آمد پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کشیدگی بڑھانے کے بجائے پاکستان سے مذاکرات کرے، روس کا دوٹوک پیغام
محسن نقوی نے اس موقع پرکہاکہ عمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسداد انسانی سمگلنگ کے ضمن میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی عمان حکومت کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔