یزمان میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق،دو شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) یزمان کے نواحی علاقے چک نمبر 98 ڈی بی میں آسمانی بجلی گرنے سے دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں باپ اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب چارافراد کھیتوں میں کام کررہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی ان پرآ گری۔
یہ بھی پڑھیں:نئی پابندیاں،امریکہ کا ایک اورمنصوبہ سامنے آگیا
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد بخش اوراس کے بیٹے کے نام سے ہوئی ہے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد تحصیل اسپتال یزمان منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں اورمقامی پولیس موقع پر پہنچ گئیں اورضروری کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں، واقعے نے علاقے میں افسردگی کی فضا پیدا کردی ہے جبکہ شہریوں سے موسمی حالات میں احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔