عرب ممالک میں عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

May 04, 2023 | 22:38:PM
عرب ممالک میں عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خلیجی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، امارات و متعدد عرب ممالک میں ذوالحجہ کا چاند 18 جون کو دیکھا جاسکے گا۔ عیدالاضحی 28 جون کو متوقع ہے۔

خلیجی ماہرین فلکیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ علم فلکیات کے حساب سے 19 جون کو ذوالحجہ کی یکم تاریخ ہوگی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بروز منگل 27 جون اور بروز بدھ عیدالاضحی 28 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 28 یا 29 جون کو منائے جائے گی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یکم ذی الحج 18 یا 19 جون کو ہونے کا امکان ہے۔