شہباز گل کا امریکا کے حوالے سے بڑا یو ٹرن

May 04, 2022 | 16:35:PM
شہبازگل کا امریکا کے حوالے سے بڑا یو ٹرن
کیپشن: شہبازگل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کسی ملک کو مردہ نہیں کہنا چاہئے، امریکا سپرپاور ہے اس سے دوستی چاہتے ہیں۔

 ڈاکٹر شہباز گل نے وطن واپسی کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند مہینے پہلے نیشنل سکیورٹی پالیسی مرتب ہوئی ہے، اس کے تحت کسی ایک سپر پاور کی گود میں بیٹھ کر دوسروں کو ناراض نہیں کریں گے۔

 انکا کا کہنا تھا کہ روس دورے کا مشورہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے دیا، ہمارا فوکس تھا کہ سب سے پہلے معیشت کو ٹھیک کیا جائے، اس کےلیے جہاں سے سستی تیل و گیس ملیں گے ہم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے جھٹکے۔لوگ کلمہ طیبہ کاو رد کرتے گھروں سے باہر

 شہباز گل نے مزید کہا کہ امریکا سپر پاور ہے اس سے دوستی چاہتے ہیں لیکن ہم امریکا سے برابری کی دوستی چاہتے ہیں، ایسی دوستی جیسے دوست ہوتے ہیں، جیسے بھابھی اور نند ، جٹھانی دیورانی کی دوستی ہوتی ہے، ہم کسی ملک کو مردہ باد نہیں کہناچاہتے، چین ہمسایہ اور دوست ملک ہے اس کے ساتھ بھی چلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید کے موقع پر وائرس کا حملہ۔ سینکڑوں مریض ہسپتالوں میں داخل