مرتضیٰ سید  قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مقرر

May 04, 2022 | 13:15:PM
مرتضیٰ سید  قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مقرر
کیپشن: ڈاکٹر مرتضیٰ سید فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ڈپٹی گورنر  اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید کو قائم مقام گورنر مقرر کردیا گیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے ، قانون کے مطابق نئی تعیناتی تک سینئر ترین ڈپٹی گورنر عہدہ سنبھالیں گے۔

As the term of Governor SBP Dr Reza Baqir has come to an end, as per law the senior most Deputy Governor takes over until. Therefore Dr Murtaza Syed, an eminently qualified economist with rich IMF experience, will take over as Governor SBP. I wish him the best in his new role.

   وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مرتضیٰ سید  ایک معروف ماہر معاشیات ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ  رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں رابطہ، تعلقات مزید مستحکم بنانے کا عزم

 یاد رہے کہ حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ میعاد ختم ہونے پر ان کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز قطر روانہ