منال کی یاسرسے اقراعزیز اور آنے والے ننھے مہمان کا صدقہ دینے کی گزارش ۔۔گفتگو وائرل

May 04, 2021 | 20:05:PM
منال کی یاسرسے اقراعزیز اور آنے والے ننھے مہمان کا صدقہ دینے کی گزارش ۔۔گفتگو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین اور اداکارہ منال خان کی صدقہ دینے پر گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطا بق اداکارہ منال خان نے یاسر حسین سے اہلیہ اداکارہ اقراعزیز اور آنے والے ننھے مہمان کا صدقہ دینے کی گزارش کی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں جس کی اطلاع انہوں نے دو روز پہلے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔


اقرا عزیز اور یاسر حسین کی اس خوشخبر ی کے اعلان پر شوبز فنکاروں اور مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے مبارکباد وں کا سلسلہ جاری ہے ۔
جس کے جواب میں اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پر منال خان کے لیے خصوصی اسٹوری شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’منال خان پھر تو دو صدقے دینے ہوں گے ایک آپ کا اور دولہا بھائی کا بھی۔

یہ بھی پڑھیں:با لی وڈ کوئین دپیکا پڈو کون سے متعلق تشویشناک خبر۔۔