ٹرمپ کا آبنائے ہرمز ہر صورت کھلوانے کا اعلان

Mar 04, 2026 | 22:31:PM
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز ہر صورت کھلوانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوانے کا اعلان کردیا ہے۔

آبنائے ہرمز کی بندش جاری ہے، ایران نے اعلان کر رکھا ہے کہ گزرنے کی کوشش کرنے والے جہاز کو راکھ میں بدل دیا جائے گا۔

اس معاملے پر امریکی صدر نے کہا کہ وہ ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوائیں گے، نہ صرف وہاں سے گزرنے والے کمرشل بحری جہازوں کی انشورنس کی جائے گی بلکہ ضرورت پڑنے پر ان کمرشل جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی نیوی ساتھ جائے گی۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل بند ہے، کسی جہاز نے گزرنے کی کوشش کی تو اسے راکھ میں بدل دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا