لاہور: چھٹی سے واپسی پر دوبارہ چارج نہ لینے والا سول جج عہدے سے برطرف 

Mar 04, 2026 | 17:48:PM
لاہور: چھٹی سے واپسی پر دوبارہ چارج نہ لینے والا سول جج عہدے سے برطرف 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)18 روز کی چھٹی پر بیرون ملک جا کر واپس نہ آنے والے سول جج کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ 

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج سرمد سلیم 18 روز کی چھٹی لے کر بیرون ملک گئے تھے لیکن انہوں نے واپس آکر دوبارہ چارج لیے بغیر اپنا استعفیٰ بھجوا دیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج جہلم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق انکوئری میں ثابت ہوا کہ سول جج نے چھٹیوں کے بعد آفس کا چارج لیے بغیر استعفیٰ بھجوایا،سول جج کا استعفیٰ مسترد کر کے عہدے سے برطرف کیا جاتا ہے۔ 

مس کنڈکٹ اور کرپشن کے الزامات پر بھی 2 سول جج عہدوں سے بر طرف کر دیے گئے،نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج لاہور نسیم اختر ناز کو الزامات ثابت ہونے پر عہدے سے برطرف کیا گیا  جبکہ سول جج راولپنڈی محمد اسلم کو بھی الزام ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :  مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ