ایران کی کسی جوہری تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا:آئی اے ای اے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران کی کسی جوہری تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے، عالمی ادارے کے مطابق سیٹیلائٹ تصاویر میں کسی ایرانی جوہری تنصیب میں کوئی نقصان نہیں دیکھا گیا۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے مزید کہا کہ اصفہان کی جوہری تنصیب کے نزدیک 2 عمارتوں کو نقصان ہوا ہے, جوہری تنصیب کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
آئی اے ای اے نے کہا کہ ایران کی کسی جوہری تنصیب سے ابھی تابکاری کا خدشہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین مؤخر کردی گئی