بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے  قومی ون ڈے سکواڈ کا اعلان

Mar 04, 2026 | 15:19:PM
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے  قومی ون ڈے سکواڈ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز کے لیے 15 رکنی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
تین میچوں کی سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے،15 رکنی سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)،عبدالصمد، ابرار احمد،فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت،محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئراور محمد غازی غوری (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سلمان علی آغا اور شاہین آفریدی کی ملاقات
سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شامل حسین بھی سکواڈ کا حصہ ہیں،بابر اعظم اور صائم ایوب ون ڈے سکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔