برطانوی عدالت میں عادل راجہ کی اپیل مسترد ،12کروڑجرمانہ عائد

Mar 04, 2026 | 14:29:PM
برطانوی عدالت میں عادل راجہ کی اپیل مسترد ،12کروڑجرمانہ عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور)یوٹیوب کا شیر عدالت میں ڈھیر ہو گیااورعادل راجہ کی نام نہاد تحقیقاتی صحافت کا جنازہ نکل گیا۔
برطانوی عدالت نے عادل راجہ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان پرپیشہ ور جھوٹے کی مہر لگا دی۔
برطانوی عدالت نے عادل راجہ کے الزامات کو بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد قرار دے دیا،اس طرح مظلومیت اور سیاسی انتقام کا مؤقف بھی عدالتی جانچ میں مستردکردیاگیا۔
جج کے ثبوت مانگنے پر عادل راجہ کی زبان گنگ ہو کر رہ گئی اوریوٹیوب پر جھوٹ کی قیمت وصول کرنے والے کو عدالت میں جھوٹ کا کاروبار مہنگا پڑ گیا،عادل راجہ پر 3لاکھ 50ہزار پاؤنڈ یعنی تقریباً ~12کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائدکردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونامزید 10000 روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
عدالتی فیصلے کے بعد اپیل کے امکانات محدوداور قانونی راستے بندہوگئے ہیں،عادل راجہ جھوٹے یوٹیوبرز کے لیے عبرت ناک مثال بن گئے کہ جھوٹ کا سفر طویل سہی مگرانجام ذلت آمیز ہی ہو گا۔